
عید پر ڈاکوؤں نے کیک اور حلوہ بھی لوٹ لیا
ملتان: عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلح ڈاکوؤں نے فروٹ کیک سمیت سوہن حلوہ بھی لوٹ لیا۔
پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے رشید آباد میں بڑی عید کے تیسرے روز مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ مار کی اور فروٹ کیک سمیت سوہن حلوہ بھی لوٹ لیا۔
فروٹ کیک کے پیکٹس سمیت سوہن حلوے کے ڈبے لوٹنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پر آگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق مسلح ڈاکوؤں نے گذشتہ روز فیض شیریں اینڈ بیکرز میں لوٹ مار کی تھی، مسلح ڈاکو فروٹ کیک کے پانچ پیکٹس اور سوہن حلوے کے دو ڈبے سمیت تیس ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکاندار مالک کی درخواست پر مزید قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News