تھر میں حسین پرندے مور کی نسل خطرے میں پڑگئی
تھرپارکر: صحرائے تھر کا خوب صورت پرندہ ’مور‘ موت کے ہاتھوں بے بس ہوگیا۔
تھر میں حسین پرندے مور کی نسل خطرے میں پڑگئی ہے جب کہ تھرپارکر کے حسین اور ناچتے مور بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
صحرائے تھر کے خوبصورت پرندے پرُاسرار بیماری سے مرنے لگے ہیں، بیماری کے باعث موروں کی نسل کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔
مٹھی، چاچھرو اور ننگر پارکر تحصیل میں مور مرنے لگے ہیں جب کہ دیہاتی کے مطابق دیہات میں 25 سے زائد مور مرگئے ہیں۔
سیکڑوں مور ابھی تک بیماری میں مبتلا ہیں جن کا مقامی لوگ اپنی مدد کے تحت علاج کررہے ہیں۔
ڈپٹی کنزرویٹر وائلڈ لائف میر اعجاز تالپور کا کہنا ہے کہ محکمہ محدود وسائل کے باوجود کام کر رہا ہے، سخت گرمی اور خوراک کی کمی کے باعث مور مر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ہم بیمار موروں کا علاج کر رہے ہیں تاہم 25 مور مرنے کی تصدیق ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ مور تھرپارکر کی فطری خوبصورتی کی علامت سمجھے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
