
چینی سرحد کے قریب بھارتی فوج کا ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا
مقبوضہ لداخ میں لائن آف ایکچوئیل کنٹرول کے قریب مشقوں کے دوران بھارتی ٹینک سیلابی ریلے میں بہہ گیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کا ٹی 72 ٹینک لائن آف کنٹرول کے قریب ایک دریا کو عبور کرتے ہوئے ڈوب گیا۔
بھارتی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دریا میں سیلابی ریلے کے باعث ٹینک حادثے کا شکار ہوا۔ ٹینک پر ایک جے سی او سمیت چار جوان سوار تھے۔
ٹینک میں سوار پانچوں فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن کے دوران پانچوں اہلکاروں کی لاشوں کو تلاش کر لیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News