Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی صورتحال بہتر ہوتے ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے، وزیرخزانہ

Now Reading:

معاشی صورتحال بہتر ہوتے ہی تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے، وزیرخزانہ
محمد اورنگزیب

ملک خیرات سے نہیں چل سکتا، ٹیکس ہر حال میں دینا پڑے گا، وزیر خزانہ

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا ہےکہ بجٹ میں واقعی تنخواہ دار طبقے پر بہت بوجھ ہے جیسے ہی کوئی مالی گنجائش ہوئی تو تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دیں گے، پیٹرول پر کل سے اضافی لیوی نہیں لگے گی۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ زرمبادلہ ذخائر9 ارب ڈالرپرہیں، ورلڈبینک نے داسومنصبوے کے لیے ایک ارب ڈالر منظور کیے ہیں، معاشی استحکام سےغیرملکی اداروں کا اعتماد بحال ہوگیا ہے۔

وزیرخزانہ محمداورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آر9300 ارب کا ٹیکس ہدف پوراکرلے گا، اگلے 3 سال میں ٹیکس ٹوجی ڈی پی 12 فیصد پرلے کرجا رہے ہیں، توانائی اورپٹرولیم کےشعبوں میں اصلاحات کریں گے، معیشت میں بہتری کوپائیدارمعاشی استحکام کی طرف لے جانا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ایف بی آراصلاحات ضروری، ٹیکس چوری کوروکناپڑےگا، ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن سےکرپشن روکنےمیں مددملےگی، چوری میں ایف بی آرحکام، ٹیکس پیئرزدونوں ملوث ہیں، ایف بی آرنے ٹیکس ہدف میں30فیصداضافہ کرکے دکھایا۔

وفاقی وزیرخزانہ گوشوارے جمع کرانے کا عمل ٹھیک کرنے سے ٹیکس پیئرزمیں اضافہ ہوگا، حکومتی ملکیتی اداروں کانقصان روک لیا تومعیشت بہترہوگی، ریٹیلرزپرپہلے ہی ٹیکس لگ جاناچاہیےتھا، جولائی سے ریٹیلرزپرٹیکس لگ جائے گا، 42 ہزار رجسٹرڈ ہو چکے۔

Advertisement

محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلرزکی اصطلاح مجھے سمجھ نہیں آتی، نان فائلرکی اختراع کو ختم کررہے ہیں، شعبہ تعمیرات کوبھی ٹیکس نیٹ میں لارہے ہیں۔ پی ایس ڈی پی کے فنڈزمیں کمی کی گئی، پبلک پرائیویٹ پارنٹرشپ کے تحت آگے بڑھیں گے، بجٹ میں نان فائلرزکو سزا دینے پرجا رہے ہیں، کوئی کمپنی خسارے میں ہے تواس پرکوئی ٹیکس نہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ یقین ہے یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، نئی پنشن اسکیم پرکل سے اطلاق ہوگا، تنخواہ دارطبقے، صنعتوں پر ٹیکس عائد کیا، اگلے 2 سے 3 دن میں ایکسپورٹرزکو ٹیکس ری فنڈزکلیئرہوجائیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے پرکام کی رفتارتیزکریں گے، ملک میں 3.9 ٹریلین کی ٹیکس چھوٹ ہے، آئی ایم ایف پروگرام کےتحت یہ چھوٹ دینی ہے۔

محمداورنگزیب نے کہا کہ اب تک تاجردوست اسکیم میں42ہزارریٹیلرزرجسٹرڈہوچکے، کل سے رجسٹرڈریٹیلرزپرٹیکس عائد کردیا جائے گا، ہم نے پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کی ہے، پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں اضافے کا اطلاق ابھی نہیں کررہے، ایکسپورٹس پرٹیکس نہیں، ان کی انکم پرٹیکس ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیاسیلزٹیکس ریفنڈزمیں کوئی تاخیرنہیں ہوگی، معاشی صورتحال بہترہوتےہی تنخواہ دارطبقے کوریلیف دیں گے، 2010 میں آخری این ایف سی ایوارڈ ہوا تھا۔

انھوں نے کہا کہ صوبوں سے بات کی ریونیو،اخراجات کوآگے لے کرچلیں، صوبوں سے متعلق اخراجات صوبے خود اٹھائیں۔ پی ایس ڈی پی میں موجود منصوبے وفاقی حکومت کومکمل کرنے چاہئیں، آئی ایم ایف کا پروگرام آگے لے کرجارہےہیں، 2700 ارب ٹیکس کیسزکی وجہ سےپھنسے ہوئے ہیں، 70 روپے پی ڈی ایل کا فوری اطلاق نہیں ہورہا، 2700ارب میں سےآدھا بھی مل جائےتوفائدہ ہوگا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں تنخواہ دارطبقہ پربوجھ بڑھا ہے، بجٹ آئی ایم ایف کی مشاورت سےتیارہوا ہے، وزیراعظم نے وعدہ کیا سیلزٹیکس ریفنڈزمیں کوئی تاخیرنہیں ہوگی، معاشی صورتحال بہترہوتے ہی تنخواہ دارطبقےکوریلیف دیں گے، 2010 میں آخری این ایف سی ایوارڈہواتھا، وزارت توانائی کےمطابق600ارب کی بجلی چوری ہورہی ہے، جب یہ کہاجاتا ہےٹیکس ایک سالےکےلیےلگارہےہیں توایسانہیں ہوتا، سال گزرنے پربھی سپرٹیکس واپس نہیں لیاجاتا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
وزیرِاعظم شہباز شریف کا اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے
آئی ٹی سی این ایشیا 2025، پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کی ترقی کا ضامن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر