
جنوبی کوریا کی لیتھیم بیٹریوں کی فیکٹری میں بیٹریاں پھٹنے سے آگ لگ گئی جس کے باعث 22 افراد ہلاک ہو گئے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق آگ آج صبح دارالحکومت سیئول سے تقریبا 45 کلومیٹر جنوب میں واقع ہواسیونگ شہر کے اریسیل پلانٹ میں لگی۔
مقامی ٹیلی ویژن فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش کے دوران دھوئیں کے بڑے بادل اور چھوٹے دھماکے ہو رہے ہیں جبکہ چھت کا ایک حصہ بھی گر گیا ہے۔
جنوبی کوریا لیتھیم بیٹریوں کا ایک معروف پروڈیوسر ہے ، جو برقی گاڑیوں سے لے کر لیپ ٹاپ تک بہت سی اشیاء میں استعمال ہوتا ہے۔
آگ بجھانے والے اہلکار کم جن ینگ نے بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں 18 چینی، ایک لاؤتی اور دو جنوبی کوریائی کارکن شامل ہیں۔ ابھی تک حتمی لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے اور خدشہ ہے کہ کم از کم ایک اور شخص لاپتہ ہوسکتا ہے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ زیادہ تر لاشیں بری طرح جل چکی ہیں لہٰذا ہر ایک کی شناخت میں کچھ وقت لگے گا۔
آگ لگنے کے وقت کام کرنے والے 100 افراد میں سے 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News