Advertisement
Advertisement
Advertisement

چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کر کے جدید طریقے اپنائے، وزیراعظم

Now Reading:

چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کر کے جدید طریقے اپنائے، وزیراعظم
وزیراعظم شہبازشریف

چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کر کے جدید طریقے اپنائے، وزیراعظم

وزیراعظم نے خطاب میں کہا ہے کہ چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ کار کو ترک کر کے جدید طریقے اپنائے،  پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے مؤثراقدامات کررہا ہے۔

دورہ چین کے دوران پاک چین بزنس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ چین ہمارا سب سے قابل بھروسہ دوست ملک ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ چین کے شہر شینزون نے مختصرمدت میں ترقی کی منازل طے کیں، ہمیں ماضی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے آگے بڑھنا چاہئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چین کی ترقی ہم سب کے لیے قابل تقلید ہے، صدرشی جن پنگ کی قیادت میں چین دنیاکی دوسری بڑی معیشت بنا، آج چین دنیا بھر کو ڈیری اورزرعی مصنوعات برآمد کررہا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب میں کہا کہ چین نے ترقی کے لیے فرسودہ طریقہ کارکوترک کرکے جدید طریقے اپنائے، پاکستانی کمپنیاں مصنوعات کوبہتراندازمیں دنیا کے سامنے پیش کریں۔

Advertisement

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بدعنوانی پر قابو پانے کے لیے مؤثراقدامات کررہا ہے، پاکستان میں کاروبارمیں آسانی پیدا کرنے کے لیے بزنس کونسل قائم کی۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہبازشریف کا شینزن میں ہواوے ہیڈکوارٹرز کا دورہ 

وزیراعظم دوسرے مرحلے میں چینی دارالحکومت بیجنگ پہنچ گئے، بیجنگ کیپیٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرچین کےنائب وزیرخارجہ نے استقبال کیا۔

بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے کے حکام بھی ایئرپورٹ پرموجود تھے۔ نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحاق ڈارودیگروفاقی وزرابھی ہمراہ ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف چینی صدر، وزیراعظم سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے، چیئرمین نیشنل پیپلزکانگریس اسٹینڈنگ کمیٹی سے بھی ملاقات ہوگی۔ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے سے متعلق کئی مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہونگے۔

سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والی کمپنیوں کے افسران سے بھی ملاقاتیں کرینگے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نیا ریکارڈ قائم، اسٹیٹ بینک
پاکستان کی سفارتکاری نئے اعتماد اور استحکام کے دور میں داخل ہو چکی ہے، خواجہ آصف
غزہ کیلیے فوج بھیجنے کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر