Advertisement
Advertisement
Advertisement

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین تنازعہ حل کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا

Now Reading:

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین تنازعہ حل کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا
پیوٹن

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین تنازعہ حل کیلئے نیا فارمولہ پیش کردیا

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین تنازعہ  کے حل  کے لیے نیا فارمولہ پیش کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے شرط رکھی ہے کہ یوکرینی افواج روس سے الحاق کرنے والے یوکرینی علاقوں سے انخلاء کریں اور  یوکرین نیٹو میں شمولیت سے انکار کرے۔

انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کے بعد  ماسکو جنگ بندی کردے گا اور بات چیت کاآغاز کردیا جائے گا۔

ولادیمیر پیوٹن کا مزید کہنا تھا کہ یوکرین سے متعلق سمجھوتوں کو عالمی معاہدے بنانا ہوگا۔ کریمیا اور سیوستوپول کو بھی روسی علاقے تسلیم کرنا ہوگا۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین تنازعہ روس سے مخلصانہ بات چیت کیے بغیر کبھی حل نہیں ہوگا۔

Advertisement

روسی صدر نے کہا کہ روس تاریخ کا سانحے سے بھرا صفحہ پلٹ کر یوکرین اور یورپ سے تعلقات بتدریج بہترکرنا چاہتا ہے   تاہم اگر یوکرین اور مغرب بات چیت کی پیشکش کو مسترد کرتے ہیں تو وہی خون خرابے کے ذمہ دار ہوں گے۔

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ روس پہلے روز سے امن چاہتا ہے مگر مغرب نہ صرف روس کے مفادات کو نظرانداز کررہا ہے بلکہ یوکرین کو روس سے مذاکرات کرنے سے بھی روک رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر