وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیاست کے لیے ریاست کو داؤ پر نہیں لگانا چاہیئے۔
آج ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ایک جماعت ذاتی مفاد کے لیے اداروں کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاست اور ریاست میں فرق ہونا چاہئے، سیاست کے لیے ریاست کو داؤ پر نہیں لگانا چاہئے، ریاست ہمیشہ سیاسی مفادات سے بالاتر ہونی چاہیئے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ چند عناصردوست ممالک کےخلاف مہم چلا رہےہیں، وزیراعظم شہبازشریف کا حالیہ دورہ چین کامیاب رہا، پگڑیاں اچھالنے کے لیے ٹرولنگ کی طرز سیاست جمہوری نہیں ہے۔
وفاقی وزیر نے صحافیوں کو بتایا کہ حکومت اور اپوزیشن میں رہے کبھی اداروں کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا، پاکستان اور چین کے تعلقات پر ٹرولنگ شروع کردی گئی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پہلی بار اسپیس کے شعبے میں پاکستان اور چین کے تعلقات کو آگے لیکر جا رہے ہیں چین کے اشتراک سے اسپیس پروگرام کو آگے بڑھائیں گے۔
چین سی پیک کو اپ گریٹڈ لیول پرآگے لے جانے کو تیار ہے، چینی صدر نے کہا کہ اسٹریٹجک تعلقات کو مزید گہرا کرنا چاہتےہیں۔
حالیہ دورے کے بعد چین کے ساتھ تعلقات مزید بڑھے ہیں، یہ کہنا دشمن کا پروپیگنڈا ہے کہ چین نے تعلقات کو ڈاؤن گریڈ کردیا۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کو ہمیشہ سیاسی مفاد سے بلند رکھنا چاہئے، چاہیں حکومت میں ہوں یا نہ ہوں، ریاست سے بڑھ کر کچھ نہیں۔
اداروں کو کمزور کرینگے تو ریاست کی مضبوطی کی ضمانت نہیں دے سکتے، ریاست کو آپ کی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھا سکتے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ ریاستی مفادات سے کھیلیں گے توآہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، نوجوانوں کو سوشل میڈیا پر ٹرولنگ کی ٹریننگ دینے پر یقین نہیں رکھتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
