Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک کا ناقص نظام بارش ہوتے ہی بجلی بند

Now Reading:

کے الیکٹرک کا ناقص نظام بارش ہوتے ہی بجلی بند
کے الیکٹرک کا ناقص نظام بارش ہوتے ہی بجلی بند

کے الیکٹرک کا ناقص نظام بارش ہوتے ہی بجلی بند

کراچی: شہر میں بارش شروع ہوتے ہی مختلف علاقوں میں کے الیکٹرک کے 240 فیڈرز ٹرپ کرگئے۔

کراچی کے علاقے نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، یوپی سوسائٹی، اورنگی، گلستان جوہر، گڈاپ، گلشن معمار، سرجانی، تیئسرٹاؤن، گلشن حدید، رزاق آباد، ڈی ایچ اے، گزری اور گلشن میں بجلی بند ہے۔

بلدیہ، شیرشاہ، کیماڑی، ماری پور، منوڑا، اولڈ سٹی ایریا، جیکب لائنز، بزرٹا لائنز، پنجاب کالونی، ملیر، کھوکھرا پار، ماڈل کالونی، کاظم آباد، کھارادر، میٹروول، سائٹ، احسن آباد اور شاہ فیصل کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔

علاوہ ازین کورنگی، لانڈھی، سرسید ٹاؤن، منظور کالونی، اختر کالونی، قیوم آباد، خواجہ اجمیر نگری میں بارش ہوتے ہی بجلی بند ہوگئی جب کہ حب اوتھل اور اطراف میں بھی بجلی بند ہوگئی ہے۔

بارش ہوتے ہی مخلتف علاقوں میں کے الیکٹرک کی پی ایم ٹیز، سب اسٹیشن اور فیڈرز ٹرپ کرگئے ہیں، سرجانی میں 13، گلستان جوہر میں 25 اور گلشن میں 5 فیڈرز بند ہونے سے بجلی معطل ہوگئی۔

Advertisement

اورنگی 7، ڈیفنس2، بلدیہ 2 اور سوسائٹی میں 3 فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی بند ہوئی جب کہ اوتھل 3، بن قاسم 1 اور کورنگی میں 1 فیڈرز ٹرپ ہونے کے بعد بجلی بند ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر