سندھ پولیس نے اداروں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات اہلکار کی واپسی کے لیے مراسلہ لکھ دیا
سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران نے رخصت پر جانے کی تیاری پکڑ لی ہے۔
ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے 14 دن کی رخصت لے لی ہے ان کی جگہ عرفان علی بلوچ کو ڈی آئی جی سی آئی اے کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
ایس پی سجاول عبدالخلیق نے 18 دن کی چھٹی لے لی ہے، ان کی جگہ ایس ایس پی ٹھٹھہ محمد عمران کو ایس پی سجاول کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
ایڈیشنل آئی جی فنانس سی پی او مظفر علی شیخ نے 22 دن کی رخصت لے لی ہے جس کے بعد ایڈیشنل آئی جی آپریشن خادم حسین کو ایڈیشنل آئی جی فنانس کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی آرآر ایف فیصل عبداللہ نے 14 دن کی رخصت لے لی ہے ان کی جگہ عبدالحمید کھوسو کو ڈی آئی جی آرآر ایف کا اضافی چارج کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی مقصود احمد نے بھی 12 دن کی رخصت لے لی ہے جن کی جگہ مقدس حیدر کو ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
