ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ میں نچلی سطح کے تاجروں کی تجاویز بھی شامل
کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے شیڈو بجٹ کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں۔
ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جلد شیڈو بجٹ پیش کیا جائے گا، بجٹ میں زراعت اور آئی ٹی سیکٹر میں بہتری لانے سے متعلق تجاویز دی جائیں گی۔
وفاقی حکومت کو معیشت مستحکم کرنے سے متعلق بھی تجاویز دی جائیں گی جب کہ سمندر پار پاکستانیوں کی املاک اور سرمایہ کاری کو تحفظ دینے سے متعلق بھی تجاویز شامل ہیں۔
بجٹ میں مزدور طبقے کی تنخواہوں میں اضافے پر زور دیا جائے گا، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے زیادہ سے زیادہ فنڈز مختص کرنے کی درخواست بھی کی جائے گی۔
بجٹ کی تیاریوں کے سلسلے میں تشکیل کردہ ایڈوائزری بورڈ نے صنعتکاروں اور تاجروں سے بھی ملاقات کی ہے جب کہ شیڈو بجٹ میں کراچی چیمبر آف کامرس اور نچلی سطح کے تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
