فیصل واوڈا کی وزیر اعظم کے بیان پر تنقید
اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں سینیٹر فیصل واوڈا نے سپریم کورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
سپریم کورٹ میں فیصل واوڈا کے خلاف توہین عدالت کیس میں فیصل واوڈا نے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔
سنیٹر فیصل واوڈا نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں، میرے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کی جائے۔
فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ میری پریس کانفرنس سے عدلیہ کا وقار مجروح ہوا تو غیر مشروط معافی مانگتا ہوں، میری پریس کانفرنس کا مقصد عدلیہ کی توہین نہیں تھا۔
فیصل واوڈا کے جواب میں قرآن و احادیث کے حوالہ جات بھی دیے گئے جب کہ انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ توہین عدالت میں جاری کردہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
