Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

Now Reading:

پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل
پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل

راولپنڈٰی: پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل ہوگئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل ہوگئی ہے جب کہ اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ ترکش نیول فورسز کے اعلیٰ حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پی این ایس بابر نے آب نائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں جب کہ پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
سیکیورٹی فورسز سے متعلق بیان ، محسن نقوی کا سہیل آفریدی سے معافی کا مطالبہ
صحت کی دیکھ بھال انسان کی پیدائش سے شروع ہوتی ہے، مصطفیٰ کمال
ٹرمپ کی شٹ ڈاؤن پالیسی، سیکڑوں پروازیں معطل، ایئرلائنز مشکلات کا شکار
27 آئینی ترمیم پر مشاورت کیلیے پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس دوبارہ شروع
پاک افغان مذاکرات میں پش رفت ، دفتر خارجہ نے ڈیڈ لاک کی تردید کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر