
ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایشیا پاک اور ڈائیوو ایکسپریس پیش پیش
ایشیا پاک کے سی ای او اور ڈائیوو ایکسپریس کے سی ای او شہریار چشتی نے چینی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے۔
پاکستان نے توانائی میں خود مختار کی جانب ایک اور قدم بڑھادیا ہے جب کہ ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایشیا پاک اور ڈائیوو ایکسپریس پیش پیش ہے۔
ایشیا پاک کے سی ای او اور ڈائیوو ایکسپریس کے سی ای او شہریار چشتی نے تھر کول گیسیفکیشن اور الیکٹرک بس مینوفیکچرنگ کے حوالے سے چینی کمپنیوں کے ساتھ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کردیے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بیجنگ کے گریٹ ہال آف دی پیپل میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد 23 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی تھی۔
دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے کو مزید اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا۔
تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان تھر کول گیسیفکیشن اور الیکٹرک بس مینوفیکچرنگ کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کے علاوہ ٹرانسپورٹ، زراعت، ٹیلی ویژن، فلم، صحت، سماجی، اقتصادی ترقی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط کئے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی ہم منصب لی چیانگ کے درمیان گوادر شہر کی سی پیک کے حوالے سے اہمیت پر تبادلہ کیا گیا اور اپنے اس عزم کا اعادہ کیا کہ گودار کو علاقے کا اقتصادی مرکز بنائیں گے۔
وزیر اعظم ہاؤس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دونوں رہنماؤں نے سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی پر اتفاق کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان میں مقیم چینی شہریوں اور چینی تعاون سے جاری منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News