
جی سیون ممالک کا سربراہی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔
سات ممالک کے گروپ جی سیون کے رہنماؤں نے یوکرین، چین اور دیگر موضوعات پر ہونے والے اتفاق کے خاکے پر مبنی مشترکہ اعلامیے کی منظوری دی ہے۔
جی سیون ممالک کے رہنماؤں کا اجلاس گزشتہ روز اٹلی کے شہر پگلیہ میں دو روزہ سربراہی مذاکرات مکمل ہوا۔
اعلامیے میں روس کے منجمد اثاثوں کے سود کا استعمال کرتے ہوئے یوکرین کو قرض فراہم کرنے کا معاہدہ شامل ہے۔
جی سیون کے تمام رہنماؤں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ وہ چین اور دیگر ممالک میں موجود ایسے اداروں کے خلاف ضروری اقدامات کریں گے جو مالی اور مادی طور پر روس کی مدد کرتے ہیں۔
ہند بحرالکاہل میں چین کی سمندری سرگرمیوں کا حوالہ دیتے ہوئے رہنماؤں نے طاقت یا جبر کے ذریعے موجودہ حیثیت کو تبدیل کرنے کی کسی بھی یکطرفہ کوشش کی سخت مخالفت کا اظہار کیا۔
انہوں نے مختلف شعبوں میں چین کی ضرورت سے متجاوز پیداواری صلاحیت سے متعلق خدشات کا اظہار کیا، اور اپنے جوابی اقدامات کو مربوط کرنے پر اتفاق کیا۔
جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ جی سیون میں شامل رہنما ہیروشیما میں گزشتہ سال ہونے والے سربراہی اجلاس میں حاصل کردہ مثبت نتائج کو مزید آگے بڑھانے میں کامیاب رہے، اجلاس میں تیزی سے پیچیدہ ہوتی دنیا میں اپنی یکجہتی کی تصدیق کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News