Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائجیریا، تیز رفتار ٹرک نے مسجد سے باہر نکلنے والے 14 نمازیوں کو کچل ڈالا

Now Reading:

نائجیریا، تیز رفتار ٹرک نے مسجد سے باہر نکلنے والے 14 نمازیوں کو کچل ڈالا

نائجیریا میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر سڑک کنارے نماز کی ادائیگی سے واپس آنے والے 14 نمازیوں کو کچل ڈالا۔

تفصلات کے مطابق نائجیریا کے شمالی شہر کانو میں ایک تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر مسجد سے نماز کی ادائیگی کے بعد باہر نکلنے والے نمازیوں پر چڑھ دوڑا جس کے باعث 14 نمازی شہید ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ٹرک نے اپنا کنٹرول کھو دیا اور پیدل چلنے والوں سے ٹکرا گیا جو نماز جمعہ کے اختتام پر اپنے گھروں کو واپس جا رہے تھے۔

فیڈرل روڈ سیفٹی کمیشن نے جمعے کی رات ایک بیان میں کہا کہ مال سے لدے ٹرک نے کانو سے 30 کلومیٹر دور اماماوا گاؤں میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے فورا بعد مسجد سے نکلنے والے نمازیوں کو کچل دیا۔

نائجیریا کی خراب سڑکوں پر حادثات عام ہیں جس کی بڑی وجہ تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کو نظر انداز کرنا ہے۔

Advertisement

روڈ سیفٹی کمیشن کے مطابق 2023 میں سڑک حادثات میں 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ سال 6 ہزار 500 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

تاہم عالمی ادارہ صحت نے گزشتہ سال اپنی ایک رپورٹ میں اندازہ لگایا تھا کہ نائجیریا میں سڑک حادثات سے ہونے والی سالانہ اموات 40 ہزار کے قریب ہیں جن میں سے زیادہ تر کی اطلاع حکام کو نہیں دی جاتی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر