Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت، جنوبی افریقہ کو ہرا کر دوسری مرتبہ ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا

Now Reading:

بھارت، جنوبی افریقہ کو ہرا کر دوسری مرتبہ ٹی 20 کا عالمی چیمپئن بن گیا

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو  7 رنز سے شکست دے کر عالمی چمپئن بن گیا۔

بھارت کے 176 رنز کے تعاقب میں پروٹیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرچ کلاس سب سے نمایاں کھلاڑی تھے جنہوں نے 27 گیندوں پر 52 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی، جس میں 5 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

کوئنٹن ڈی کوک نے 39 رنز بنائے، ٹرسٹن اسٹبز نے 31 رنز بنائے، جبکہ ڈیوڈ ملر نے 21 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے 3 پروٹیز کا شکار کیا ، جبکہ ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمرا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اکشر پٹیل کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔

Advertisement

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

بھارت کی ابتدائی 3 وکٹیں 34 رنز پر گر گئیں تھی، مگر پھر ویرات کوہلی اور اکشر پٹیل کے درمیان 72 رنز کی عمدہ شراکت ٹیم کو میچ میں دوبارہ لے آئی۔

کپتان روہت شرما 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، رشبھ پنت صفر اور سوریا کمار یادیو 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اکشر پٹیل نے شاندار 47 رنز کی اننگز کھیلی، جس میں 4 چھکے اور 1 چوکا شامل تھے۔ جبکہ ویرات کوہلی سب سے نمایاں بیٹسمین تھے جنہوں نے 76 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

شیوم ڈوبے نے 27 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج اور نوکیا نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، رباڈا اور جینسن ایک،ایک  وکٹ لی۔

Advertisement

میگا ایونٹ کا فائنل میچ کینسنگٹن اوول اسٹیڈیم بارباڈوس میں کھیلا گیا۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ اور بھارت فائنل میچ سے قبل میگا ایونٹ میں ناقابل شکست رہی ہیں۔

جنوبی افریقہ نے پہلی بار آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی جبکہ بھارت کو دس سال بعد دوبارہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر