
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: تاریخ میں پہلی بار دو ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں گی
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلی بار دو ناقابل شکست ٹیمیں فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے فائنل میں بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں کل بارباڈوس میں مد مقابل آئیں گی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل میچ بھی بارش سے متاثرہونے کاخدشہ ہے۔بارباڈوس میں ہفتے اور اتوار کو بارش کی پیشگوئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بارباڈوس میں علی الصبح سے شام چھ بجے تک بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
ٹئ ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل کے لیے اتوار کو ریزرو ڈے رکھا گیا ہے۔
ریزرو ڈے کے روز بھی بارباڈوس میں بارش کا امکان ہے۔اتوار کو صبح 11 سے شام 5 بجے تک کے درمیان بارش کا امکان ہے۔
پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق میچ کے دونوں دنوں 190 منٹ کا اضافی وقت رکھا گیا ہے۔
میچ کاآفیشل دورانیہ مقامی وقت پر صبح 10:30 سے دوپہر 1:40 تک ہے۔
اضافی وقت کی صورت میں میچ 4 بج کر 50 منٹ تک جاری رہ سکے گا۔
اگر فائنل مکمل نہ ہوسکا تو بھارت ،جنوبی افریقہ مشترکہ چیمپئن قرار پائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News