
کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی؛ 41 افراد جاں بحق
کویت کی رہائشی عمارت میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں41 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کےالمنقف علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 41 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 43 افراد زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق کویتی حکام کا کہنا تھا کہ چھ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ صبح چھ بجے لیبر کیمپ میں کچن سے لگی۔
کویتی حکام نے کہا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق عمارت کی زریں منزل میں گیس سلینڈر رکھے ہوئے تھے اور ممکنہ طور پر یہی آگ لگنے کا سبب ہوسکتا ہے۔
کویت کے سینئر پولیس آفیسر میجر جنرل عید رشید کہتے ہیں کہ اس رہائشی عمارت میں ملازم پیشہ افراد رہائش پذیر ہیں جن کی بڑی تعداد اس عمارت میں موجود تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ درجنوں افراد کو ریسکیو کرکے نکال لیا گیا ہے لیکن بدقسمتی سے دھواں بھر جانے کی وجہ سے کافی لوگوں کی اموات ہوئیں۔
سینئر پولیس آفیسر کہتے ہیں کہ فائر فائٹرز اور فارنسک ٹیموں کو جاعہ وقوعہ کی جانب روانہ کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب کویت کے وزیر داخلہ شیخ فہد الیوسف نے اس سانحہ کو بڑی تباہی قرار دیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News