
اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور کرلیا۔
قومی اسمبلی نے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024 کو کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے جب کہ بل مسلم لیگ ن کے رکن عقیل ملک نے پیش کیا۔
وزیر پارلیمانی امور اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اپوزیشن بلز کو پڑھ کر مخالفت کرے، حکومت اپنے اختیارات کم کرکے براڈ کاسٹنگ کارپوریشن اور نیشنل کارپوریشن کے بورڈز کو دے رہی ہے۔
اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی جاری ہے، اپوزیشن ارکان نے بلز کی کاپیاں پھاڑ کر عقیل ملک پر پھینک دیں جب کہ اپوزیشن ارکان نے لیگی رکن عقیل ملک کے خلاف فارم 47 کے نعرے بھی لگائے۔
اپوزیشن کے ردعمل پر اعظم نذیر تارڑ کہتے ہیں کہ قوم دیکھ رہی ہے کہ ملکی مفاد کی قانون سازی کے ساتھ اپوزیشن کیا کررہی ہے۔
دوسری جانب قومی اسمبلی نے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن ترمیمی بل 2024، پاکستان پوسٹل سروسز منیجمنٹ بورڈ ترمیمی بل 2024 اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی ترمیمی بل 2024 کی بھی کثرت رائے سے منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ چاروں بلز مسلم لیگ ن کے رکن عقیل ملک نے پیش کیے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بلز کی حمایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News