
حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام اکاؤنٹس منجمد
حیدرآباد: سندھ ہائی کورٹ نے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔
میونسپل کارپوریشن کے پینشرز کی بیواؤں کی درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے فیصلہ دیتے ہوئے حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تمام اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کردیا۔
عدالت نے چیف مینجر اسٹیٹ بینک حیدرآباد، ایریا مینجر سندھ بینک اور ریجنل ہیڈ نیشنل بینک کو عدالت میں ہیش ہونے کا حکم دیا۔
سندھ ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ تمام فریقین 20 ملین روپے کی رقم کے حوالے سے رپورٹ پیش کریں، 26 جون 2024 تک تمام فریقین پیش ہوں اور جواب داخل کروائیں۔
اس حوالے سے میونسپل کمشنر حیدر آباد نے کہا کہ پینشن کا مسٸلہ پرانا ہے، بیواؤں کی پینشن کا مسٸلہ ہے حل کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News