Advertisement
Advertisement
Advertisement

یمن میں بحری جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی

Now Reading:

یمن میں بحری جہاز پر حملے کے بعد آگ بھڑک اُٹھی

فائل فوٹو

سکیورٹی فرم امبری کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ یمن کے جنوب میں خلیج عدن میں جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

برطانوی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کی جانب سے کئی ماہ سے جاری حملوں کے بعد آج یمن کے قریب ایک تجارتی جہاز پر حملے کے بعد آگ لگ گئی تھی۔

بحریہ کے زیر انتظام یونائیٹڈ کنگڈم میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کا کہنا ہے کہ جہاز کو دو نامعلوم میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں جہاز میں آگ لگ گئی۔

سکیورٹی فرم امبری کے مطابق جزیرہ نما عرب کے غریب ترین ملک جنگ زدہ یمن کے جنوب میں خلیج عدن میں جہاز کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

امبری نے کہا کہ مرچنٹ شپنگ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ متاثرہ جہاز سے اچھی طرح دور رہیں اور عملے کی نقل و حرکت کو روکیں انہوں نے مزید کہا کہ جہاز حوثیوں کے ہدف پروفائل سے مطابقت رکھتا ہے۔

Advertisement

سنہ 2014 میں صنعا سے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد سے سعودی عرب کی زیر قیادت اتحاد کے ساتھ جنگ میں مصروف حوثیوں نے نومبر سے اب تک بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں بحری جہازوں پر ڈرون اور میزائل حملے کیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں جاری اسرائیل حماس جنگ کے دوران فلسطینیوں کی حمایت میں اہم تجارتی راستے کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حوثی باغیوں نے باغیوں کے زیر قبضہ الحدیدہ کے جنوب مغرب میں لائبیریا کے جھنڈے والے بحری جہاز ٹیوٹر کو نشانہ بنایا جس کا دعویٰ تھا کہ اس نے سمندری اور فضائی ڈرون اور بیلسٹک میزائل استعمال کیے تھے۔

بعد ازاں امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا تھا کہ ٹیوٹر کو حوثیوں کے بغیر پائلٹ والے ڈرون نے نشانہ بنایا تھا جس کی وجہ سے انجن روم کو شدید نقصان پہنچا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر