Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہاؤس کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

Now Reading:

ہاؤس کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی
اسپیکر پنجاب اسمبلی

ہاؤس کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی

ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ جب ماؤں بہنوں کو گالیاں اورخواتین کا نام لے کربرے طریقے سے تضحیک انداز میں بات ہوتو ہائوس کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں گے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمود احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران کہا کہ آج تک کبھی ایسا نہیں ہوا کہ قائد ایوان کو گفتگو نہ کرنے دی گئی ہو، جب بھی وزرا صاحبان کھڑے ہوتے ہیں باقی بیٹھ جاتے ہیں۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسپیکریا لیڈرآف اپوزیشن بات کریں تو ان کو ترجیحی بنیادوں پر بات کرنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ میں نے اپوزیشن کو زیادہ وقت نہیں دیا بلکہ برابری کی بنیاد پروقت دیا۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کیاگیا لیکن آخری بارایسا نہیں ہونے دیا، میرے لئے پابندی کا آرڈر پاس کرنا بھاری دل سے کیا، جب ماؤں بہنوں کو گالیاں خواتین کا نام لے کر برے طریقے سے تضحیک انداز میں بات ہوتو ہائوس کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیں گے۔

اسپیکرملک محمد احمد خان نے کہا کہ غیرجانبدار رہنے کی کوشش کروں گا اگر ہائوس کو ان آرڈر کےلئے سخت فیصلے کرنے پڑے تو کروں گا، پہلا بجٹ گلوٹین کے بغیر پاس کروایا گیا، جس حق کے ساتھ خواہ اپوزیشن لیڈر یا وزراء سے زیادہ حق لیڈر آف دی ہائوس ہوتا ہے۔

Advertisement

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میں ایک کمیٹی بنا رہا ہوں جس میں بازاری گفتگو ننگی گالیوں اور غلیظ نعروں کی تحقیقات کرے گی اوراس کی رپورٹ اسمبلی کا ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے گا، وہ رپورٹ ایوان میں پیش کی جائے گی۔

بعدازاں اسپیکرملک محمد احمد خان نے ایجنڈا مکمل ہونے پر پنجاب اسمبلی کااجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر