Advertisement
Advertisement
Advertisement

حج 2024، نئے قوانین کا اطلاق آج سے شروع، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

Now Reading:

حج 2024، نئے قوانین کا اطلاق آج سے شروع، خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ

سعودی عرب میں نئے حج قوانین آج سے شروع ہو گئے ہیں، خلاف ورزی پر 37 لاکھ 10 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جائے گا۔

سعودی عرب میں حج قواعد و ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی پر جرمانے کا اطلاق آج (2 جون) سے ہو رہا ہے اور یہ 20 جون تک جاری رہے گا۔

شہری، رہائشی اور زائرین بغیر اجازت نامے کے حج نہیں کر سکتے۔

حکام شہریوں، رہائشیوں اور اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والے زائرین پر تقریبا 6 لاکھ 81 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کریں گے۔

حکام نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ اگر کوئی شخص بغیر اجازت کے عازمین حج کو لے جاتے ہوئے پکڑا گیا تو اسے جرمانے کے علاوہ 6 ماہ تک قید کی سزا دی جائے گی۔

Advertisement

مکہ مکرمہ شہر، مرکزی علاقے، مقدس مقامات، حرمین ٹرین اسٹیشن، سیکیورٹی چیک پوائنٹس، اسکریننگ سینٹرز اور عارضی سیکیورٹی چیک پوائنٹس پر بغیر اجازت حج کی ادائیگی ممنوع ہے۔

قانون کے مطابق خلاف ورزی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے شہریوں کو ان کے آبائی ممالک میں جلاوطن کر دیا جائے گا اور ایک مخصوص مدت کے لیے سعودی عرب میں دوبارہ داخلے پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔

اگر کوئی رہائشی بغیر اجازت کے عازمین حج کو لے جاتے ہوئے پکڑا جاتا ہے تو اسے سزا کاٹنے کے بعد ملک بدر کردیا جائے گا اور مقررہ مدت کے لئے مملکت میں دوبارہ داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر