Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہے، زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس ہوگا، وزیر خزانہ

Now Reading:

ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہے، زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس ہوگا، وزیر خزانہ

ٹیکس بیس میں اضافہ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن حکومتی ترجیح ہے، وزیر خزانہ

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہے اور زیادہ آمدن والوں پر زیادہ ٹیکس ہوگا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 31 ہزار ریٹیلرز رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، ریٹیل کے شعبے پر ٹیکس جولائی سے لگ جائے گا جب کہ ہمارے پاس اس شعبے پر ٹیکس لگانے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس نیٹ کو ہر حال میں بڑھانا ہے، معیشت کو دستاویزی بنانے کے لئے اقدامات ہوں گے اور زیادہ آمدن والوں پر زیادہ انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔ نان فائلرز کے لئے ٹیکسز کی مد میں اضافہ کیا گیا ہے جب کہ ٹیکسز میں اضافے کو بعض جگہوں پر 45 فیصد تک لے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نان فائلرز کو فائلرز بننے کے لئے سوچنے پر مجبور کرنا ہوگا، تنخواہوں میں سلیبز کو انفرادی سطح پر دیکھیں تو اتنا بوجھ نہیں۔ بجٹ میں پیٹرولیم لیوی میں یکدم اضافہ نہیں کیا جائے گا جب کہ پیٹرولیم لیوی میں اضافہ بتدریج کیا جائے گا اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو دیکھ کر ہی لیوی میں اضافہ کیا جائے گا۔

محمد اورنگزیب کہتے ہیں کہ رضاکارانہ طور پر یہاں مواقع دیے جاتے ہیں اور پھر نتائج دیکھتے ہیں، اپریل میں تاجروں کی رضاکارانہ رجسٹریشن کا آغاز ہوا لیکن اس ماہ میں رضاکارانہ طور صرف 75 تاجروں کی رجسٹریشن ہوئی جب کہ آئی ٹی سیکٹر کو سب سے بڑی اور ریکارڈ ایلوکیشن دی ہے، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات ہوں گے۔

Advertisement

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے لئے تیسری بڑی فری لانسر مارکیٹ ہے، ایس ایم ایز کے لئے جس طرح کی فنانسنگ ہونی چاہیے وہ نہیں ہوئی جب کہ ایس پارٹ کو فنانسنگ کیلئے بینکوں کو محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک کے ساتھ مل کر تین چار میٹنگز کی ہیں اور نوجوانوں کے لئے فری لانسنگ پر فنانسنگ پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 80 فیصد فنانسنگ صرف اہم ترین جاری منصوبوں کو ملے گی، 19 فیصد فنانسنگ نئے منصوبوں کے لئے ہوگی۔ حکومت جس جس سیکٹر سے نکل جائے اتنا ہی بہتر ہے جب کہ حکومت کو پرائیوٹ سیکٹر کو آگے لانے کے لئے ماحول دینا ہوگا، ٹیکس لیکج کو کم کرنے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لایا گیا ہے۔

محمد اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا مقصد تمباکو اور سیمنٹ سمیت ہر شعبے میں ٹیکس چوری روکنا تھا، سیلز ٹیکس میں بہت بڑی لیکج ہے جس کے لئے ڈیجٹل کررہے ہیں جب کہ شہریوں کے لائف اسٹائل کا تمام ڈیٹا ہمارے پاس ہے اور ڈیٹا کو کراس چیک کیا جائے گا اس کے بعد فیلڈ فارمیشن کو دیا جائے گا۔

وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اب تک بات درست سمت میں گامزن ہے، امید ہے جولائی میں آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے گا اور آئی ایم ایف کے ساتھ جب تک معاہدہ نہیں ہوتا کچھ کہنا فائنل نہیں ہے۔

چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نے کہا کہ 3800 ارب روپے کے ٹیکس اقدامات ہیں، بجٹ میں 1761 ارب روپے کے ٹیکس لگائے گئے ہیں جب کہ تین سے چار سو ارب روپے کے ٹیکسز عدالتی کیسوں سے حاصل ہوں گے۔ رواں مالی سال کے پالیسی ٹیکس اقدامات کے کیسز عدالتوں میں ہیں۔

دوسری جانب بجٹ میں مڈل کلاس طبقے کے لئے اضافی ٹیکسوں کے بوجھ پر صحافیوں نے احتجاج کیا اور پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں شریک تمام صحافیوں نے علامتی احتجاج ریکارڈ کرایا۔

Advertisement

صحافیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہ دار طبقے پر سب سے زیادہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے، حکومت متوسط طبقے کے لئے ریلیف کے اقدامات کرے۔

وزیر خزانہ کے ہمراہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس میں موجود علی پرویز ملک کہتے ہیں کہ شہباز شریف غریبوں کو ریلیف دینا چاہتے تھے لیکن نہیں دے سکے کیونکہ پاکستان کی معیشت کے حالات ایسے نہیں کہ ریلیف دے سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی حقیقتوں کو سامنے رکھیں تا کہ بہتر راستہ اختیار کرسکیں، جس طرح یہ نظام چلتا رہا ہے ویسے اب نہیں چل سکتا جب کہ پاور سیکٹر میں پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے لئے بڑی سبسڈی رکھی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر