وزیراعلٰی خیبرپختون خوا کبھی شراب، کبھی قتل کیس میں پیش ہوتے ہیں، فیصل کریم کنڈی
فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اچھے کیسزمیں پیش نہیں ہوتے، وہ کبھی شراب کیس تو کبھی قتل کیس میں پیش ہوتے ہیں۔
گورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم کے پی میں نیزہ بازی کے ٹورنامنٹ کرائیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کہا کہ دلیل سے بات کریں، ایس آئی ایف سی کا معاملہ تھا دلیل اوردلائل سے حل ہوا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مشکورہوں کہ وہ کچھ دلیل سے کام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسی زبان استعمال کرنا ان کی مجبوری ہے، علی امین گنڈاپوراپنی نوکری پکی کر رہے ہیں، کسی بھی پسند کے چینل میں بیٹھ کرمناظرہ کرلیں۔
گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کوخط لکھا کہ 26 یونیورسٹیوں میں وی سی نہیں ہیں، 6 قائم مقام وی سیزکی تقرری کی اوروہ بھی غیرقانونی طریقے سے ہوئی، سپریم کورٹ میں وی سی کیس میں صوبے کے وکیل نے غلط بیانی کی۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابھی تک کسی بھی وائس چانسلرکی سمری میرے پاس نہیں آئی، جب بھی سمری آئے گی دستخط کرنےمیں دیرنہیں کروں گا، یہ چاہتے تھے یوتھیے وائس چانسلرآئیں، انہوں نے اپنے بندے رکھنے تھے۔
گورنرکے پی نے کہا کہ ہرضلع میں یونیورسٹی قائم ہے اورسیاسی بھرتیاں ہوئی ہیں، سوشل میڈیا کا کے پی الگ ہے اورحقیقی کے پی صوبہ الگ ہے، وزیراعلیٰ اچھے کیسزمیں پیش نہیں ہوتے، وزیراعلیٰ کبھی شراب کیس توکبھی قتل کیس میں پیش ہوتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخواسے کہتا ہوں کہ الیکشن میں سیاست کریں گے، پی ٹی آئی والوں کی ترجیحات سوشل میڈیا ہے، جس جے آئی ٹی کا ذکرکررہے ہیں وہ پہلے خیبرپختونخوا میں کام کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
