Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان؛ آئندہ مالی سال کا بجٹ 800 ارب روپے سے زائد ہوگا

Now Reading:

بلوچستان؛ آئندہ مالی سال کا بجٹ 800 ارب روپے سے زائد ہوگا
بلوچستان؛ آئندہ مالی سال کا بجٹ 800 ارب روپے سے زائد ہوگا

بلوچستان؛ آئندہ مالی سال کا بجٹ 800 ارب روپے سے زائد ہوگا

کوئٹہ: بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 800 ارب روپے سے زائد رہنے کا امکان۔

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق بلوچستان کے آئندہ مالی سال کا بجٹ 21 جون کو پیش کیا جائے گا جو 800 ارب روپے سے زائد کا ہوگا۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت رواں مالی سال کے مقابلے میں بلوچستان کو وفاق سے آئندہ مالی سال کے لیے 15 ارب 32 کروڑ روپے زیادہ ملیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کو آئندہ مالی سال کے لیے این ایف سی ایوارڈ کے تحت وفاقی حکومت سے 667 ارب 55 کروڑ روپے ملیں گے جب کہ قابل تقسیم محاصل سے بلوچستان کی آمدنی کا تخمینہ 647 ارب 70 کروڑ روپے ہے۔

ذرائع محکمہ خزانہ کا کہنا ہے کہ گیس اور تیل پر رائیلٹیز سے براہ راست منتقلیوں کی مد میں بلوچستان کو 20 ارب 55 کروڑ روپے ملیں گے۔

Advertisement

محکمہ خزانہ کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال میں وفاق سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت بلوچستان کو 493 ارب 70 کروڑ روپے سے زائد ملے، رواں مالی سال میں قابل تقسیم محاصل سے بلوچستان کو 475 ارب 39 کروڑروپے کی آمدنی ہوئی۔

ذرائع نے کہا کہ براہ راست منتقلیوں کی مد میں وفاق سے 18 ارب 31 کروڑ روپے ملے جب کہ براہ راست منتقلیوں میں گیس رائیلٹی کی مد میں 16 ارب 51 کروڑ روپے، گیس  پر ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 2 ارب 51 کروڑ روپے ملے۔

ذرائع محکمہ خزانہ نے مزید بتایا کہ براہ راست منتقلیوں کی مد میں بلوچستان کو پروجیکٹڈ فگر کے مقابلے میں 80 کروڑ 78 لاکھ روپے کم ملے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر سر فہرست
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیاں؛ 18 دہشتگرد ہلاک
کرم میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 7 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید
ضرورت پڑی تو افغانستان کے اندر جا کر بھرپور جواب دیں گے، خواجہ آصف
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر