
تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں، حنیف عباسی
حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ملک ترقی کرنے لگتا ہے توکچھ عناصر ٹانگ کھینچنے لگ جاتے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ بجٹ میں اقدامات سے انڈسٹری کوچلانےمیں مدد ملے گی، تنخواہ داراربوں روپے آمدن والوں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ملک ترقی کرنے لگتا ہے توکچھ عناصر ٹانگ کھینچنےلگ جاتے ہیں، تنخواہ دارطبقے پرٹیکس بڑھانے کی مخالفت کرتا ہوں۔
حنیف عباسی نے کہا کہ بجٹ میں سولر پینل پر ٹیکس نہیں لگایا گیا، سولرپر ٹیکس لگانے کی حکومتی ارکان نے مخالفت کی تھی، ہم نے سرمایہ کار کو نہیں اپنی عوام کو بچانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News