
رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت کا رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے رینجرز اور ایف سی کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ وزیراعظم نے سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں اضافے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں 55.76 فیصد تک اضافہ بنے گا، وزارت خزانہ نے سول آرمڈ فورسز کے لیے نظرثانی بنیادی پے اسکیل 2024 کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ سول آرمڈ فورسز کی تنخواہوں میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 31 ہزار 810 روپے تک ہوگا، رینک کے حساب سے تنخواہوں میں اضافہ مختلف ہوگا تاہم اوسط اضافہ کم بنے گا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ تنخواہوں میں اضافہ پنجاب رینجرز اورسندھ رینجرز کے لیے ہوگا جب کہ ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ خیبر پختون خواہ کے لیے بھی تنخواہوں میں اضافہ ہوگا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ایف سی نارتھ اور ایف سی ساؤتھ بلوچستان کے لیے تنخواہیں بڑھیں گی، پاکستان کوسٹ گارڈز، جی بی اسکاؤٹس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کی تنخواہوں میں بھی اضافہ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News