
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے عام انتخابات میں ووٹرز نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بھارتی چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے انتخابات میں 642 ملین یعنی 64 کروڑ 20 لاکھ ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کر کے عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔ یہ تمام جی7 ممالک کے ووٹروں کا 1.5 گنا اور یورپی یونین (ای یو) کے 27 ممالک کے ووٹروں کا 2.5 گنا ہے۔
چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے بتایا کہ بھارتی لوک سبھا کے انتخابات میں 31.2 کروڑ خواتین سمیت 64.2 کروڑ ووٹرز نے اپنے پسندیدہ امیدوار کو ووٹ دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیو کمار نے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ووٹنگ کے عمل میں 68,000 سے زیادہ مانیٹرنگ ٹیمیں اور 1.5 کروڑ سے زیادہ پولنگ اور سیکورٹی اہلکار شامل تھے۔
بھارت میں سات مرحلوں میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات یکم جون کو مکمل ہوئے۔ ملک کی انتخابی تاریخ میں پہلی بار الیکشن کمیشن آف انڈیا انتخابی نتائج سے قبل ہی پریس کانفرنس کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News