سندھ میں 90 روز کیلئے اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ میں 90 دن کے لیے اسلحے کی نمائش پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہو گا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادارے اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے، جبکہ سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز ڈیوٹی کے اوقات میں ہتھیار اپنے ساتھ رکھ سکیں گے۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کمپنیز کے گارڈز کو نقل و حرکت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی، گارڈز گشت کے دوران ہتھیاروں کی نمائش نہیں کریں گے اور غیرضروری طور پر اسلحہ کی نمائش نہیں کی جائےگی۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ایس ایچ اوز کو خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اختیار دے دیا ہے۔
محمکہ داخلہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی خلاف ورزی سے متعلق محکمہ داخلہ کو 15 روز میں رپورٹ بھیجیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
