ایف آئی اےکی میرپورخاص میں کارروائی، انسانی اسمگلنگ اورفراڈ میں ملوث ملزم گرفتار
ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل نے میرپورخاص میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ اورفراڈ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملزم محمد مقصود کومیرپورخاص سےگرفتارکیاگیا، ملزم نے پرتگال ورک ویزے کا جھانسہ دے کر10 لاکھ روپے بٹورے ہیں۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم پیسے وصول کرنے کے بعد روپوش ہو گیا تھا، گرفتارملزم سےتفتیش جاری ہے۔
ترجمان ایف آئی کا کہنا ہے کہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
