Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب؛ عید کے دنوں میں دریاؤں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی

Now Reading:

پنجاب؛ عید کے دنوں میں دریاؤں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی
پنجاب؛ عید کے دنوں میں دریاؤں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی

پنجاب؛ عید کے دنوں میں دریاؤں اور جھیلوں میں نہانے پر پابندی

لاہور: پنجاب حکومت نے عید کے دنوں میں دریاؤں اور جھیلوں میں نہانے جب کہ کشتی رانی کی سیر پر بھی پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے عید الاضحیٰ کے موقع پر اہم احکامات جاری کردیے ہیں جس کے مطابق کسی بھی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف چیریٹی کمیشن کے ساتھ رجسٹرڈ ادارے ہی قربانی کی کھالیں وصول کرسکیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر سری پائے جلانے پر دفعہ 144 لاگو ہوگی، عید کی چھٹیوں میں دریاؤں، ندی نالوں اور ڈیمز میں نہانے اور کشتی رانی کی اجازت نہیں ہوگی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جانوروں کے فضلے اور اوجھڑی کو مین ہول یا کینال میں پھیکنے پر بھی دفعہ 144 نافذ ہوگی جب کہ انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد ہوگی.

محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ صوبے بھر کی عید گاہوں، مساجد اور مدارس میں اضافی سیکیورٹی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے، تمام مویشی منڈیوں میں بھی بہترین سیکیورٹی انتظامات یقینی بنائے جائیں گے۔

Advertisement

محکمہ داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ انتظامیہ یقینی بنائے کہ مویشی منڈیوں میں کسی قسم کا کمیشن یا بھتہ وصول نہ کیا جائے، پنجاب بھر میں کوئی غیر قانونی مویشی منڈی قائم نہ ہونے دی جائے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید یہ بھی ہدایت کی کہ مری اور گلیات میں سیاحوں کی آمد اور ٹریفک کنٹرول کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں جب کہ عید سے قبل تمام انتظامات یقینی بنانے کیلئے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز پولیس اور متعلقہ محکموں کے ساتھ بیٹھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پر حکومت کی مشاورت تیز، منظوری میں جلد بازی نہ کرنے کا فیصلہ
کراچی میں ای چالان کا نفاذ؛ 8 روز کے دوران خلاف ورزیوں پر 25 کروڑ جرمانہ
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر