عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سی پیک آگے بڑھے گا اوربڑی تیزی سے آگے بڑھے گا، پاک چین دوستی پرتنقید کرناہی نہیں چاہیے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین کااعلیٰ سطح کاوفد آج اسلام آباد پہنچ رہا ہے، دورے میں وفد سی پیک سے متعلق بات چیت کرے گا، اسحاق ڈاراورچینی وزیراجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
عطاتارڑنے کہا کہ پاک چین دوستی سیاست سے بالاترہے، وقت اچھا ہویا براپاک چین دوستی لازوال ہے، سرکاری اداروں نے بڑی تندہی سےعید پرتمام انتظامات کیے، پاکستان کوبین الاقوامی سطح پرکامیابیاں ملیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پاک چین دوستی اورسی پیک منصوبوں کوآگے بڑھانے پربات ہوئی، سی پیک ضرور آگے بڑھے گا، بہت سی طاقتوں کوپاک چین دوستی ہضم نہیں ہورہی، پاک چین دوستی پرتنقید کرناہی نہیں چاہیے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ چین پرشانداراستقبال کیا گیا، چین کی طرف سے سی پیک کواپ گریڈ کرنےکی بات کی گئی، چین کاسی پیک کواپ گریڈ کرنےکی بات کرناخوش آئند ہے، حکومتی اقدامات سے معیشت درست سمت پرگامزن ہے۔
وزیراطلاعات نے مزید کہا کہ اسٹاک ایکس چینج میں بھی تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، تجارتی خسارہ کم ہوا، مہنگائی میں کمی اور عوام خوشحال ہورہی ہے، پاکستان اب ڈیجیٹل حب بننے جارہاہے، روپے کا مستحکم رہنا کبھی اچھی خبرہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ سی پیک آگے بڑھے گا اوربڑی تیزی سےآگے بڑھے گا۔ بجلی، لائن لاسزکے معاملات کو وفاق اورصوبوں نے مل کرحل کرنا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
