Advertisement
Advertisement
Advertisement

مکہ پولیس نے جعلی حج مہم چلانے والوں کو گرفتار کر لیا

Now Reading:

مکہ پولیس نے جعلی حج مہم چلانے والوں کو گرفتار کر لیا

مکہ مکرمہ کی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے جعلی حج مہم کو فروغ دینے کے الزام میں دو مصری باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

اس مہم میں حجاج کرام کے لیے رہائش، نقل و حمل اور قربانی کا جھوٹا وعدہ کیا گیا تھا۔

 سعودی عرب کے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے شہریوں اور رہائشیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ محتاط رہیں اور مشکوک آن لائن اشتہارات کا جواب دینے سے گریز کریں۔

ایس پی اے کے مطابق حکام نے ان افراد کو گرفتار کیا، قانونی کارروائی کی اور انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا۔

ان اشتہارات میں دوسروں کی جانب سے حج کی ادائیگی، قربانیوں کو محفوظ اور تقسیم کرنے، حج بریسلیٹ فروخت کرنے یا نقل و حمل کی فراہمی جیسی خدمات پیش کی جا سکتی ہیں۔

Advertisement

ایس پی اے نے کہا کہ اس آن لائن فراڈ میں اکثر فرضی ادارے اور افراد شامل ہوتے ہیں جن کا واحد مقصد ممکنہ زائرین کو دھوکہ دینا ہوتا ہے۔

حکام نے متنبہ کیا ہے کہ ایسی دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث افراد کو قانون کے تحت سزا دی جائے گی۔

محفوظ اور جائز حج تجربے کو یقینی بنانے کے لئے ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے شہریوں، رہائشیوں اور حج زائرین کو خبردار کیا ہے کہ وہ سرکاری حج قواعد و ضوابط اور ہدایات پر عمل کریں۔

سعودی ڈائریکٹوریٹ آف پبلک سکیورٹی نے مکہ، ریاض اور مشرقی صوبے کے رہائشیوں کو کسی بھی مشتبہ خلاف ورزیوں کی اطلاع کے لیے 911 کا نمبر مہیا کیا ہے جبکہ دیگر تمام علاقوں کے لیے 999 ہیلپ لائن نمبر دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
بھارتی ٹاٹا گروپ غزہ نسل کشی میں اسرائیل کا مدد گار رہا ، تفصیلی رپورٹ منظر عام پر آ گئی
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر