کچے کے ڈاکوؤں کا کراچی میں گروپ بناکر وارداتیں کرنے کا انکشاف
کراچی: کچے کے ڈاکوؤں کا شہر قائد میں گروپ بنا کر وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مقابلے میں مارے جانے والے دونوں ملزمان انتہائی مطلوب نکلے، دونوں مارے گئے ملزمان شیر علی عرف پیارو اور ذولفقار عرف زلفی کا تعلق اندرون سندھ کے کچے کے گروپ سے تھا۔
ملزمان نے گزشتہ دنوں ڈیفنس میں صعنت کار آصف بلوانی کو بھی قتل کیا تھا، تاجر کے قتل میں دونوں ملزمان اور ان کے ساتھی ملوث تھے جس کے اہم شواہد ملے ہیں۔
مارے گئے ملزمان کی وارداتیں کرتے وقت کی ویڈیوز بھی پولیس کو مل گئیں ہیں جن میں ان کو شناخت کیا جاسکتا ہے۔
ملزمان اندروان سندھ سے کراچی آکر وارداتیں کرتے تھے جب کہ ملزمان کا گروہ دس سے پندرہ افراد پر مشتمل ہے، ملزمان پر اندرون سندھ اور کراچی میں مقدمات درج ہیں۔
ملزمان ہاؤس روبری بینکوں سے رقم لے کر جانے والے افراد کو لوٹنے سمیت موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
