Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، ممکنہ بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل، ممکنہ بارش رنگ میں بھنگ ڈالنے کو تیار

ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا فائنل آج بھارت اور جنوبی افریقہ کے مابین کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات نے بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

جزائر غرب الہند کے شہر بارباڈوس میں ہونے والے میگا ایونٹ کے اس فائنل میچ سے قبل موسم کا حال بتانے والی مختلف آن لائن سروسز نے آج اور کل دونوں دن بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

واضح رہے کہ فائنل کے لیے اتوار کا دن بطور ریزرو ڈے رکھا گیا ہے، لیکن اتوار کے دن بھی ممکنہ بارش کے امکانات رنگ میں بھنگ ڈالنے کے لیے تیار ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے ایونٹ منتظمین نے فائنل میچ کے لیے 190 منٹ اضافی رکھے ہیں تاکہ بارش کی صورت میں مقررہ وقت کو پورا کیا جا سکے۔

ایونٹ منتظمین کے مطابق میچ مقامی وقت کے مطابق صبح 10:30 بجے شروع ہو گا، اگر بارش نے فائنل میں خلل ڈالا تو ایسی صورت میں فائنل اضافی وقت کی مدد سے شام 4:50 تک مکمل کرانا ہو گا۔

Advertisement

اگر بارش کے باعث فائنل میچ ملتوی کیا گیا تو ایسی صورت میں بھارت اور جنوبی افریقہ دونوں ٹیموں کو مشترکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا چیمپئین قرار دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر