حکومتی تقریبات، قومی اورصوبائی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمشترکہ اجلاس میں حکومتی تقریبات، قومی اورصوبائی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہورمیں ہتک عزت بل کی گورنرسے منظوری کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی کامشترکہ اجلاس منعقد ہوا، سی پی این ای، اے پی این ایس، ایمنڈ، پی بی اے، پی ایف یوجے اورپریس کلب کے اجلاس میں مختلف احتجاجی اقدامات پرمرحلہ وارعملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا۔
صحافتی حلقوں نے ہتک عزت قانون کے خلاف مشترکہ جدوجہد کا اعلان کردیا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں حکومتی تقریبات، قومی اورصوبائی اسمبلی کےاجلاسوں کے بائیکاٹ، بجٹ کوریج کے ساتھ حکومتی اتحادی جماعتوں کی سرگرمیوں کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا۔
اجلاس کے شرکا نے متنازع بل کے خلاف مؤثرقانونی چارہ جوئی کابھی فیصلہ کیا گیا اوریہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ متنازع بل کے خلاف مشاورت سے مرحلہ وار آگے بڑھا جائے گا۔
اجلاس کے فیصلے کے مطابق حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کے سوا دیگرسیاسی جماعتوں سے مشاورت کی جائیگی، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بار کونسلز کے ساتھ بھی مشاورت کی جائیگی، یواین ودیگرعالمی انسانی حقوق کی تنظیموں سےبھی رابطہ کیاجائےگا۔
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بل پرمتعلقہ سرکاری دفاترکےسامنےاحتجاج کیاجائےگا، ان آپشنزپرمرحلہ وارعمل کیاجائے گا، تمام صحافی تنظیموں نے اسے”انسان دشمن”قانون قراردے دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
