
بھارتی سیاسی جماعت کانگریس نے انتخابات میں دھاندلی کے خلاف آج نیوز کانفرنس کی۔
نیوز کانفرنس میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے بی جے پی کی انتخابات میں بدترین دھاندلیوں کا سارا کچا چٹھا کھول کر رکھ دیا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ یہ چناؤ ہم نے پورے گورننس کے خلاف لڑا ہے، بی جے پی کے خلاف نہیں، پوری ریاستی مشینری کے خلاف الیکشن لڑے۔
راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ خفیہ ایجنسیاں، بیوروکریسی اور آدھی عدلیہ بھی ہمارے خلاف تھی، حکومت نے بھی اپوزیشن کے خلاف کارروائیاں کیں۔
انہوں نے کہا کہ نئی دلی کے وزیراعلیٰ کو جیل میں ڈالا گیا، بی جے پی نے پارٹیاں توڑیں اور وزرائے اعلیٰ کو جیلوں میں ڈالا۔
کانگریسی رہنما کا کہنا تھا کہ یہ نتائج مودی کی شکست ہیں، بھارتی عوام ایک ساتھ کھڑے ہو کر لڑیں گے، ہماری لڑائی بھارت کے آئین کے بچانے کیلئے ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ انڈیا اتحاد نے اس الیکشن میں بھارتی آئین کو بچا لیا، کانگریس رہنماؤں نے متحد ہو کر حکومت کے خلاف انتخاب لڑا۔
راہول گاندھی نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت نہیں ہوئی، جب تک اتحادیوں سے بات نہیں کریں گے کوئی فیصلہ نہیں کر سکتے۔
پریس کانفرنس میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے مزید کہا کہ پارٹی میٹنگ کے بعد کسی جماعت سے اتحاد کے بارے میں فیصلہ کریں گے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کون سی سیٹ رکھوں گا ابھی اس کا فیصلہ نہیں کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News