Advertisement
Advertisement
Advertisement

خورشید شاہ کا حکومت سے انڈسٹریل زون پر زور دینے کا مطالبہ

Now Reading:

خورشید شاہ کا حکومت سے انڈسٹریل زون پر زور دینے کا مطالبہ
پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، خورشید شاہ

پانی پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، خورشید شاہ

سکھر: پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے حکومت سے انڈسٹریل زون پر زور دینے کا مطالبہ کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے لیے ممکن نہیں ہے کہ ہر بندے کو نوکری دے سکے جب کہ جو ترقی پاکستان میں ہونی چاہیے تھی وہ ترقی ابھی تک ہم نہیں کرسکے۔

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنا بہت پیسہ ضائع کیا ہے جب کہ صحت اور تعلیم کی بہتری کے لیے میرا لگاؤ بہت ہے اور ہم اربوں روپے تعلیم کے میدان میں خرچ کرتے ہیں، تعلیم کی بہتری کے لیے یہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹیکنیکل لوگ پیدا کرنے چاہئے جو ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، میں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹریل زون پر زور دیں کیونکہ انڈسٹریل زون  پاکستان کا مستقبل ہے جو ہمیں آگے لے جائے گا۔

پیپلزپارٹی کے رہنما کہتے ہیں کہ ادارے ایسے بنائے جائیں جن کے کندھوں پر وزن نہ ہو، آج ہمارے لوگ بیرون ملک سے 30 ملین ڈالر پاکستان بھیجتے ہیں جب کہ ہمارے پاس ٹیکنیکل لوگ موجود ہیں لیکن اس میں مزید اضافے کی ضرورت ہے اور ان کے لئے ہمیں انڈسٹریل زون بنانے کے لیے کام کرنا پڑے گا۔

Advertisement

خورشید شاہ نے کہا کہ انڈسٹری کے شعبے کے فروغ کے بعد ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوگی، صنعت و انڈسٹری پاکستان کے لیے بہت اہم ہے اور ہمارے پاس دو سو سال کے لیے کوئلہ موجود ہے۔

پیپلزپارٹی کے رہنما نے مزید کہا کہ ہمیں آج انرجی کی اشد ضرورت ہے، ہمیں 10 برتھیں چاہیے ہیں پورٹ کے لیے جب کہ پاکستان قدرتی وسائل کے لیے مالا مال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تافتان بارڈر پر بلٹ پروف گلاس کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر