Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

Now Reading:

وزیراعظم 5 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ چین کے اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے، وہ چین کی خصوصی دعوت پر4 سے 8 جون تک سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے پانچ روزہ دورہ چین کے پہلے مرحلے میں شینزن پہنچے، شینزن ہوائی اڈے پر چینی حکام اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائیڈونگ نے وزیرِاعظم کا استقبال کیا۔

پاکستانی وفد میں معروف پاکستانی کاروباری شخصیات سمیت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب، وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر حسین، وزیرِ تجارت جام کمال خان، وزیرِ نجکاری عبدالعلیم خان اور وزیرِ مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ بھی شریک ہیں۔

وزیرِاعظم سےچین کی کمیونسٹ پارٹی کے شینزن کے لیے سیکرٹری مینگ فینلی ملاقات کریں گے، ملاقات میں چین پاکستان تعاون کے مزید فروغ پر گفتگو ہوگی۔

وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کا دورہ چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے اہمیت کا حامل ہے۔

Advertisement

 

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے، وہ بیجنگ میں مختلف کمپنیوں کے سربراہان اور سرمایہ کاروں سے ملاقات بھی کریں گے جب کہ وہ عوامی یادگار کا دورہ بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر