
سندھ بھر میں مون سون بارشوں کا امکان
محکمہ موسمیات نے کل سے کراچی سمیت ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی جس کے باعث 26 جون تا یکم جولائی تک ملک بھر سمیت کراچی میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کل سے مٹھی، عمر کوٹ، میر پور، سانگھڑ، بدین، ٹھٹھہ، نوشہرو فیروز، دادو، سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ و حیدرآباد سمیت کراچی میں بھی گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران گرد آلود تیز ہوائیں یا آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
آندھی و جھکڑ چلنے سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان کا اندیشہ ہے۔اس حوالے سے متعلقہ ادارں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News