Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

Now Reading:

ٹی 20 ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو 25 رنز سے شکست دے دی۔

بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے تھے، نیدرلینڈز کی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز بنا سکی۔

میگا ایونٹ کے ڈی گروپ سے تعلق رکھنے والی بنگلہ دیش اور نیدرلینڈز کے مابین کنگز ٹاؤن، سینٹ ونسینٹ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلہ دیش کے تنزید حسن نے 35 رنز بنائے، آل راؤنڈر شکیب الحسن نے 64 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، محمود اللہ نے 25 اور ذاکر علی نے 14 رنز بنائے۔

نیدرلینڈز کی جانب سے آریان دت اور وین میکرین نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

Advertisement

ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی پہلی وکٹ 22 رنز پر گری، مائیکل لیوٹ 18 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، میکس 12، وکرما جیت سنگھ 26، سائی برینڈ 33 اور اسکاٹ ایڈورڈز نے 25 رنز بنائے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے رشاد حسین نے 3 اور تسکین احمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں ، جبکہ مستفض الرحمان، تنظیم حسن اور محمود اللہ نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستانی موقف کی فتح ، بھارت جیت گیا مگر بھارتی بائیکاٹ مہم ناکام
پاکستان سے ٹاکرا ! بھارت میں منتر، جادو ٹونہ اور تہمات کا طوفان
سکھر میں ہندو برادری کی جانب سے پاکستان کی جیت کے لیے خصوصی پوجا
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف پاکستان نے حکمت عملی بنا لی
ایشیا کپ: بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو بڑا دھچکا
ایشیا کپ: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل اہم بھارتی کھلاڑی انجرڈ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر