پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیح ہے، رانا مشہود
رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے بہترین اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کو فروغ دینا ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔
رانا مشہود نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کو بھرپور مواقع دیے جائیں گے، پرائم منسٹریوتھ پروگرام کے تحت مزید پروگرام لا رہے ہیں، آنے والے بجٹ سے عوام کی بہت سی امید یں وابستہ ہیں۔
چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام نے کہا کہ نوجوانوں کو تابناک مستقبل دینا چاہتے ہیں، پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری 2.5 بلین ڈالر کی ہے، آئی ٹی انڈسٹری کو 25 ارب ڈالرتک لے جانا چاہتے ہیں۔
رانا مشہودنے مزید کہا کہ ارفع کریم کے نام سے بیڈمنٹن ٹورنا منٹ کرایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
