غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری؛ خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد شہید
اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں میں بمباری جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 50 افراد شہید ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں مطابق رہائشی علاقوں میں بمباری سے خواتین اور بچوں سمیت 25 افراد شہید ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔
اقوام متحدہ امدادی ایجنسی کے مرکز کو بھی نشاننہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں امدادی مرکز میں پناہ لیے ہوئے 8 بے گھر فلسطینی شہید ہوگئے۔
دوسری جانب غذائی قلت سے کمال عداون اسپتال میں مزید 2 بچے جاں کی بازی ہار گئے ہیں، شہید بچوں کی تعداد 31 ہوگئی۔
اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے قریب چھاپے کے دوران 20 کو گرفتار کرلیا جب کہ غزہ میں شہداء کی تعداد 37 ہزار 600 ہوگئی ہے اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
