Advertisement
Advertisement
Advertisement

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینیٹر فیصل واوڈا بڑا اسکینڈل سامنے لے آئے

Now Reading:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینیٹر فیصل واوڈا بڑا اسکینڈل سامنے لے آئے
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینیٹر فیصل واوڈا بڑا اسکینڈل سامنے لے آئے

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں سینیٹر فیصل واوڈا بڑا اسکینڈل سامنے لے آئے

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بڑا انکشاف کردیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ بیشتر ارکان پارلیمنٹ کے پاس اسمگلڈ گاڑیاں ہیں، گزشتہ تاریخوں میں نوٹیفکیشن کیا جارہا ہے جو کہ جرم ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے بتایا کہ وزیر خزانہ اور وزیر صنعت کو معلوم ہی نہیں ہے جب کہ ایک پالیسی دی گئی اور بعد میں اس میں تبدیلی کرکے سرمایہ کاری کو نقصان پہنچایا گیا۔

فیصل واوڈا کہتے ہیں کہ ایس آئی ایف سی کی پالیسی کو سبوتاژ کیا جارہا ہے، مجھے یہ پتا ہے کہ کون کون اس میں ملوث ہے ایک سیکنڈ نہیں لگے گا نام لینے میں۔

انہوں نے کہا کہ میں کاروباری آدمی ہوں مجھے معلوم ہے اسیکنڈل میں کون کون ملوث ہے، نوٹیفکیشن 12 فروری کا نکالا گیا مگر ابھی جاری کیا گیا۔

Advertisement

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ آرٹیکل 73 کو نکالنا کریمنل جرم ہے، وزیر خزانہ، وزیر صنعت، متعلقہ سیکرٹریز اور چیئرمین ایف بی آر کو بلا کر پوچھیں۔

دوسری جانب سینیٹر منظور کاکڑ نے کہا کہ یہ کوئی چھوٹا اسکینڈل نہیں بلکہ بڑا اسکینڈل ہے اور میں سینیٹر فیصل واوڈا کی بات سے اتفاق کرتا ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنگ بندی معاہدہ؛ امید ہے اب امن لوٹے گا، پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، وزیردفاع
سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست پر اعتراضات دور
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
بلوچستان کے علاقے رکنی کے قریب 5.0 شدت کا زلزلہ
دیوالی کے موقع پر صدر و وزیراعظم کی قوم کو مبارکباد
نیتن یاہو نے امن معاہدے کو روند ڈالا ، عالمی برادری فوری نوٹس لے ، علامہ طاہر اشرفی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر