Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم نے اپنے اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے غیرضروری بھرتیاں کیں، مرتضٰی وہاب

Now Reading:

ہم نے اپنے اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے غیرضروری بھرتیاں کیں، مرتضٰی وہاب
میئر کراچی

ہم نے اپنے اداروں کو مستحکم کرنے کے بجائے غیرضروری بھرتیاں کیں، مرتضٰی وہاب

مرتضٰی وہاب کا کہنا ہے کہ ہم نے اپنےاداروں کو مستحکم کرنے کے بجائےغیرضروری بھرتیاں کیں، شہری اداروں کویکجا کرنے سے شہری مسائل حل نہیں ہوں گے۔

میئرکراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب سے صحافیوں نے ملاقات کی، اس موقع پرانھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2001 میں سٹی ناظم طاقتورتھا مگرادارہ وفاقی اورصوبائی پیکیج کامحتاج تھا، شہری اداروں کویکجا کرنےسے شہری مسائل حل نہیں ہوں گے۔

میئرمرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کے ذمے ساڑھے6ارب کے قرضےہیں، کے ڈی اے کے قرضوں کی مالیت کئی ارب ہے،  ماضی میں کسی میئرنے ریونیوکلیکشن کے نظام کوبہتربنانے پرتوجہ نہیں دی، کےایم سی میں آخری بار2008 میں زمینوں کی نیلامی ہوئی تھی۔

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ کے ایم سی کی دکانوں سے 180 ملین کرایہ آتاتھا، ہماراٹارگٹ سوا300ملین ہے، بولٹن مارکیٹ میں10منزلہ پارکنگ پلازہ منصوبے پرکام کر رہے ہیں، پارکنگ پلازہ میں ڈھائی سوگاڑیوں پارک کرنے کی گنجائش ہے، ہم نے اپنے اداروں کو مستحکم کرنےکے بجائےغیرضروری بھرتیاں کیں۔

میئرکراچی نے کہا کہ واٹرکارپوریشن میں ہدف کے مطابق 3 ارب روپے کی ریکوری حاصل نہیں کرپائے، پانی کااستعمال چیک کرنے کے لئے ساتوں ہائیڈرنٹس پرمیٹرلگا دیے ہیں، کراچی شہرمیں اندازاً5ہزارواٹرٹینکرزچلتےہیں، 5 ہزارٹینکرزمیں سے 3200 واٹر کارپوریشن سے رجسٹرڈ ہیں۔

Advertisement

مرتضٰی وہاب نے کہا کہ سب سوائل پانی کے استعمال کے لیے ریگولیشن منظورکرائی ہے، 31 جولائی کے بعد بغیرمیٹرفیکٹری میں سب سوائل پانی استعمال نہیں ہوسکےگا۔ اقدام سے واٹرکارپوریشن کی آمدنی 5 کروڑسے بڑھ کر1ارب تک پہنچ جائےگی۔ پانی کی کمی کوپوراکرنے کے لئے 12 ارب کا پروجیکٹ منظورکرایا ہے۔

میئرکراچی نے کہا کہ منصوبے کے تحت حب ڈیم سے موجودہ کینال کے ساتھ نئی کینال ڈالی جائےگی، کراچی میں ٹریفک کےمسائل کے حل کےلئے 13منصوبے منظورکروائے، منصوبوں کی تکمیل سےشہریوں کواندرون شہرآمدورفت میں سہولت ملےگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی ترسیل اور منظم نیٹ ورک کے حوالے سے ہوشربا انکشافات
مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا، وزیردفاع خواجہ آصف
سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری، آج پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
اسپیشل پے اسکیل افسران کو بھی اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف کی تجویز پر غور
شہر قائد میں راتیں خنک، دن بدستور گرم
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر