نیویارک میں سڑک کنارے ایک پرستار کے ساتھ حارث رؤف کے جھگڑے کی ویڈیو وائرل ہو گئی جس پر ان کا بیان سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤف نیویارک میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک سڑک سے گزر رہے تھے کہ ایک پرستار نے ان کو دیکھ کر ٹیم کی شکست پر حارث رؤف پر طنزیہ جملے کسے۔
حارث رؤف پرستار کے جملے سن کر آپے سے باہر ہو گئے اور پرستار کو مارنے کے لپکے اس موقع پر ان کی اہلیہ نے انہیں روکنے کی کوشش کی، جبکہ وہاں پر موجود دیگر افراد نے معاملے کو مزید آگے بڑھنے سے روکا، ویڈیو میں حارث رؤف پرستار کو کہہ رہے ہیں کہ ’ تیرے باپ نے یہ تربیت کی ہے‘۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مداح نے حارث رؤف سے ایک سیلفی لینے کی درخواست کی تھی انکار پر اس نے حارث رؤف پر طنزیہ جملے کسے جس کی وجہ سے حارث رؤف طیش میں آ گئے۔
اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس کے بعد حارث رؤف نے بھی ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر دیا ہے۔
فاسٹ بالر حارث رؤف نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ اب جب سب کچھ سوشل میڈیا پر آ چکا ہے تو مجھے اپنا موقف ضرور دینا چاپیئے۔
انہوں نے کہا بطور پبلک فگر میں عوام سے ہر قسم کے ردعمل کے لیے تیار رہتا ہوں، ہمارے پرستاروں کو تنقید اور حمایت کا حق حاصل ہے، مگر جب بات فیملی پر آ جائے تو میں بھرپور جواب دوں گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
