
زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 5 صفحات پر مشتمل پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے رپورٹ جمع کرائی، رپورٹ کے مطابق پٹیشنر کا نام محکمہ داخلہ پنجاب کے 16 مئی کے لیٹر پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔
فیصلے کے مطابق نو مئی اور بارہ مئی کو ڈی جی خان میں درج مقدمات میں نامزد ہونے پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جب کہ پٹیشنرکے وکیل کی جانب سے ریکارڈ پیش کیا گیا جس کے مطابق دونوں مقدمات میں زرتاج گل کی ضمانت منظور ہوچکی ہے۔
فیصلے میں بتایا گیا ہے کہ پٹیشنر کسی بھی مقدمہ میں مفرور یا اشتہاری نہیں بلکہ مقدمات کا سامنا کررہی ہیں، ایسی کوئی وجہ یا جواز نہیں کہ پٹیشنر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا جائے۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کنٹرول پٹیشنر کا نام پی سی ایل سے نکال کر عمل درآمد رپورٹ ایک ہفتہ میں ایڈیشنل رجسٹرار کے پاس جمع کرائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News