Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

Now Reading:

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام
انسانی اسمگلر

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام

انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام  بنادی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق    ایف آئی اے امیگریشن  نے پشاور ایئرپورٹ پر  کارروائی کرکے انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان  گرفتار کرلیے۔

گرفتار ملزمان میں محمد نبی اور امین اللہ شامل  ہیں۔    ملزم محمد نبی نے عمان فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔  ملزم کے موبائل فون سے متعدد جعلی ویزے اسٹیکرز بھی برآمد کر لیے گئے۔

ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ  کے گھناؤنے جرم میں ملوث ہے۔

ملزم سادہ لوح شہریوں سے بھاری رقوم بٹورنے کے بعد بیرون ملک فرار ہو رہا تھا۔ جبکہ جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر دیا گیا۔

Advertisement

 ملزم امین اللہ کی جانب سے پیش کیا جانے والا اٹلی ریزیڈنٹ کارڈ جعلی نکلا۔  ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے منظم گینگ سے مذکورہ جعلی کارڈ بنوایا۔

ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر